جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

اداکارہ ماہرہ خان ایک اور اعزاز کی مالک بن گئیں

datetime 20  اکتوبر‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان یوں تو دنیا بھر میں جلوؤں اور اداکاری کے باعث بہت مشہور ہیں، ہر کوئی ان کے بارے میں نت نئی خبر جاننے کیلئے ان کے مداح ہر وقت خواہشمند رہتے ہیں، چند روز قبل فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فیشن شو میں بھی ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

جس میں لبنانی اداکارہ کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں، اب انہوں نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا ہے، ماہرہ خان معروف ویب سائٹ انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالورز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں۔سوشل میڈیا موجودہ دور میں ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے کا سب سے طاقتور میڈیم ہے جس کے ذریعے نا صرف پرستار اپنے پسندیدہ سٹارز سے متعلق ہر بات سے باخبر رہتے ہیں بلکہ شوبز سٹارز بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے چاہنے والوں سے براہ راست رابطے میں رہتے ہیں۔سوشل میڈیا کی دنیا میں فیس بک اور ٹوئٹر کی اپنی اہمیت ہے لیکن تصاویر شیئر کرنے والی ایپ نسٹاگرام نے پلیٹ فارم پر جس تیزی سے جگہ بنائی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ انسٹاگرام کے ذریعے عام افراد کے ساتھ شوبز سٹارز بھی تصاویر اور مختصر دورانئے کی ویڈیوز شیئر کرکے لوگوں کو اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں سے آگاہ رکھتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی طرح انسٹاگرام پر بھی پاکستانی اداکاراؤں کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ انسٹاگرام پر ویسے تو فنکاروں کو لاکھوں کی تعداد میں لوگ فالو کرتے ہیں لیکن ماہرہ خان نے تمام فنکاروں کو پیچھے چھوڑدیا۔ انسٹاگرام پر ماہرہ خان کے فالوورز کی تعداد 5 ملین (50 لاکھ) ہو گئی ہے اور ماہرہ خان وہ پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں جنہیں انسٹاگرام پر 5 ملین لوگ فالو کرتے ہیں۔اگر دیگر فنکاراؤں کی بات کی جائے تو اداکارہ ایمن خان اور ماورا حسین کو انسٹاگرام پر4.7 ملین لوگ فالوکرتے ہیں۔ سجل علی کے فالوورز کی تعداد4.2 ملین ہے۔ عروہ حسین کے 3.2 ملین، مومنہ مستحسن کے 2.9، مہوش حیات اور نیلم منیر کے 2.8 ملین، صبا قمر کے 2.2 ملین، ارمینا خان کے1.7ملین، صنم بلوچ کے 1.4 ملین، وینا ملک اور اداکارہ میرا کے ایک لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…