اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعہ کی صبح سویرے صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا، ٹھنڈی ہوائوں اور کالی گھٹائوں نے بارش کے ساتھ شہر کی فضا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، شہر بھر میں کہیں زیادہ اور کہیں کم بارش کے نتیجے میں مجموعی طور پر لکشمی چوک میں بارہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ
ریکارڈ کیا گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے، شہر میں ہونے والی بارش کی وجہ سے شہر کے 120 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے، جس کے باعث شہر کا بیشتر حصہ اندھیرے میں ڈوبا رہا۔ جبکہ بالائی خیبر پختونخوا(ابیٹ آباد،ہری پور، مانسہرہ،چترال،مالاکنڈ، شانگلہ ،صوابی، سوات اوردیرکے اضلاع)، شما لی پنجاب(مری، راولپنڈی ، جہلم، سیالکوٹ،اٹک اور چکوال کے اضلاع)،اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور ما لاکنڈ ڈویژن میں بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہے ۔ ہفتہ کے روز سے بالائی خیبر پختونخوا،بالائی اور وسطی بلوچستان ،بالائی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری کمی کا امکان ہے۔ جبکہ اتوار کو ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک، جبکہ شمالی علاقہ جات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ سوموار کو ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک، جبکہ شمالی علاقہ جات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔بروز منگل ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک، جبکہ شمالی علاقہ جات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم مالاکنڈ، دیر، چترال، سوات،اور گلگت بلتستان کے اضلاع میں کہیں کہیں پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
بدھ سے خیبر پختونخوا(ضلع ابیٹ آباد،ہری پور، مانسہرہ،چترال،مالاکنڈ،صوابی، سوات ،دیر، مردان ، نوشہرہ، شانگلہ)،بالائی پنجاب(ضلع مری، راولپنڈی ، جہلم،سیالکوٹ،اٹک،لیہ ،ننکانہ ،،قصور،چکوال ،ناروال)،اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج شام سے چند ایک مقامات پر گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ،جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔گلگت بلتستان اور ما لاکنڈ ڈویژن میں بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہے ۔