منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

ملازمتوں کے حوالے سے بیان فواد چوہدری کے گلے پڑ گیا وفاقی وزیر وضاحتیں دینے لگے ،جانتے ہیں اب کی بار کیاکہا؟

datetime 16  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر وضاحت کی ہے کہ گزشتہ روز ایک تقریب میں ملازمتوں کے حوالے سے میرے بیان کو غلط تناظر میں پیش کیا گیا۔ بدھ کو جاری ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ میرا مدعا یہ تھا اور آج بھی اس پر قائم ہوں کہ سرکاری ملازمتوں کی فراہمی معیشت کا مستقل حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر تحریک انصاف نے ایک کروڑ نوکریوں کا کہا تھا تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ

ایک کروڑ ‘سرکاری’ نوکریاں فراہم کی جائینگی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کس کا کام ایسے مواقع پیدا کرنس ہے کہ جس میں ملازمتیں پیدا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی کل ملازمتوں میں حکومتی ورک فورس کا تناسب صرف 6 فیصد ہے، باقی 94 فیصد ملازمتیں پرائیویٹ سیکٹر کی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہم اس 6 فیصد کو دگنا بھی کردیں تب بھی روزگار کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اور اگر ایسا کیا بھی جائے تو معیشت کے ساتھ حکومتی ادارے بھی بیٹھ جائینگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…