اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

حکومت عوام کو سہولیات دے، مرغیاں بانٹنے سے کچھ نہیں ہوتا، پشاور ہائی کورٹ شدید برہم

datetime 16  اکتوبر‬‮  2019 |

پشاور(این این آئی)پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس قیصر رشید نے کہا ہے کہ مرغیاں بانٹنے سے کچھ نہیں ہوتا، حکومت عوام کو پہلے بنیادی سہولتیں فراہم کرے، لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں، حکومت کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔ یہ ریمارکس فاضل جسٹس نے نہری پانی گندہ کرنے اور آلودگی پھیلانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران دیئے۔ جسٹس قیصر رشید اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی

کیس کی سماعت شروع کی تو ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ کا نمائندہ اور ایڈوکیٹ جنرل شمائل احمد بٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ نہروں کی صفائی اور آلودگی سے پاک کرنے کیلئے پی سی ون تیار کرلیا ہے۔ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ نہروں کی صفائی اور آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے کئی بلین روپے درکار ہیں ،فنانس ڈیپارٹمنٹ اس پر کام کررہا ہے فنڈ ملے گا تو کام شروع کردیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…