منگل‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2026 

دانیال عزیز کی گن اینڈ کنٹری کلب کی ممبر شپ ختم کرنے کا کیس ہائی کورٹ نے معاملہ حل کرنے کے لیے کیس کہاں بھجوا دیا؟

datetime 14  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے لیگی رہنما دانیال عزیز کی گن اینڈ کنٹری کلب کی ممبر شپ ختم کرنے کے کیس میں معاملہ حل کرنے کے لیے کلب کی کمیٹی کو بھجوا دیا۔ جسٹس عامر فاروق نے وکیل نعیم بخاری سے استفسار کیا کہ کیا دانیال عزیز کو کلب سے نکال دیا گیا ؟

وکیل نعیم بخاری نے کہاکہ جی بالکل کلب سے نکال دیا،عدالت نے استفسار کیا کہ کسی ممبر کو نکالنے کے لیے کیا طریقہ کار ہے ؟ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ کلب کے قانون میں کسی ممبر کی شنوائی کے لئے کیا قانون ہے؟ ۔ وکیل نعیم بخاری نے کہاکہ دانیال عزیز نے کمیٹی کو سماعت کے لئے درخواست دی تھی۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ کلب کے مسائل عدالتوں میں نہیں آنے چاہیے۔ وکیل نعیم بخاری نے کہاکہ میں نے ذاتی طور پر درخواست دی ہے کہ اس مسلے کو حل کریں،اس مسلے کو حل کرنے کے لئے چئیرمین کلب اور ایگزیکٹو سے درخواست کرونگا ۔نعیم بخاری نے کہاکہ میں عدالت میں پیش ہوا ہو تو کمیٹی میں نہیں بیٹھوں گا۔ وکیل نعیم بخاری نے کہاکہ تین ہفتوں میں ہم اس مسلے کو حل کرلیں گے،دانیال عزیز کو کمیٹی میں پیش ہونے کے لئے بلالیں گے۔عدالت نے نعیم بخاری کی یقین دہانی پر درخواستیں نمٹا دی گئیں‎

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…