اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قابل اعتراض اور متنازعہ مواد کے باعث ساؤتھ ایشین پبلشرز کی شائع کردہ تیسری جماعت کی اسلامیات کی کتاب اسلامیات روشنی ، ورک بک اور ٹیچر گائیڈ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ
کے مطابق یہ کتاب نور الدین جامی اور صغری ٰخاکوانی کی تحریر کردہ ہے ۔ اس کتاب کی ہر طرح کی نشر واشاعت اور خرید وفروخت پر مکمل پابندی ہوگی۔دوسری جانب ملک بھر میں اس معاملے پر سخت تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے ۔