ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

سائیں سرکار کی 600سرکاری گاڑیاں غیرمتعلقہ افراد کے زیراستعمال ہونے کا انکشاف

datetime 11  جون‬‮  2015 |

کراچی(نیوزڈیسک)سندھ سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس میں سائیں سرکار کی 600سرکاری گاڑیاں غیرمتعلقہ افراد کے زیراستعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اجلاس میں سرکاری ملازمتوں پر خواتین، اقلیتوں اور معذور افراد کے کوٹے پر عملدرآمد نہ ہونے کا نوٹس لے لیا گیا۔گزشتہ روزچیف سیکرٹری کے زیرصدارت سندھ سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس ہوا۔اجلاس میں سندھ کے تمام محکموں کے سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز شریک ہوئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وفاق سے ضم ہونے والے کنٹریکٹ اور ایڈ ہاک ملازمین کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔چیف سیکرٹر ی سندھ صدیق میمن نے تما م سیکرٹریز کو ایک ہفتے کے اندر کوٹے پر دی جانے والی نوکریوں سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ سندھ میں ریٹائرڈ افسران اور غیرمتعلقہ افراد 600 سے زائد سرکاری گاڑیاں استعمال کررہے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ 300 سے زائد گاڑیوں کافیول بھی سندھ سرکار کے ذمہ ہے جبکہ استحقاق نہ رکھنے والے افسران بھی وی آئی پی گاڑیوں کے مزے اڑا رہے ہیں۔چیف سیکرٹری نے سات روز کے اندر رپورٹ تیار کرکے گاڑیاں واپس واگزار کرانے کے احکامات جاری کردیئے اور ایسے افسران جن کو گاڑیوں کے استعمال کا استحقاق نہیں انہیں اظہار وجہ کا نوٹس جاری کرکے محکمانہ کارروائی کی احکامات بھی دے دیئے۔ذرائع کے مطابق کمشنر کراچی پورے اجلاس کے دوران نیند کے مزے لیتے رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…