اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ اوورسیز پاکستانیز بغیر کٹوتی کے اپنے پیسے پاکستان بھیج سکتے ہیں،نادرا کے ساتھ مل کر شہریوں کو سہولیات فراہم کررہے ہیں،ہیومن ریسورس مینجمنٹ سروس فراہم کر دی گئی ہے،اب کسی کی پرچی یا سفارش پر تبادلہ یا پوسٹنگ نہیں ہوگی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیز بغیر کٹوتی کے اپنے پیسے پاکستان بھیج سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پوسٹ دور دراز علاقوں میں بینکوں، ایڈورٹائزنگ کمپنی کا کردار بھی ادا کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ نادرا
کے ساتھ مل کر شہریوں کو سہولیات فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موبائل ایپ کی سہولت بھی شہریوں کو فراہم کی گئی ہے،ہیومن ریسورس مینجمنٹ سروس فراہم کر دی گئی ہے،اب کسی کی پرچی یا سفارش پر تبادلہ یا پوسٹنگ نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ اب افسران کے بھی این ٹی این نمبرز، ان کی سروس سے متعلق معلومات دستیاب ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ ایک سال میں 35 ہزار نوجوانوں کو انٹرن شپ فراہم کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ای کامرس سروس کے لیے وزارت کامرس سے رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ متبادل پیمنٹ سولیوشن شہریوں کو فراہم کریں گے۔