پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

گوادر کو خصوصی درجہ دلوانے کے لئے قانون سازی کرنی چاہیے،نوازشریف

datetime 11  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ گوادر پورے خطے کے لیے تحفہ ہونا چاہیے اس لئے حکومت اس بندرگاہ کو خلیجی ممالک کی طرح ڈیوٹی فری بنانا چاہتی ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم گوادر کو ملک کا بہترین شہر، ضلع اور بندرگاہ بنانا چاہتے ہیں، پاکستان کےلئے گوادرایک تحفہ ہونا چاہئے، یہاں ایسی ترقی ہونی چاہئے جیسی سنگاپورمیں ہوئی، یہ بندرگاہ خلیجی ممالک کی ڈیوٹی فری پورٹس جیسی ہونی چاہیئے۔ اس کے لئے وہ قائد حزب اختلاف سے گزارش کرتے ہیں کہ ہمیں گوادر کو خصوصی درجہ دلوانے کے لئے قانون سازی کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بجلی بحران کا خاتمے کے لئے بھی بھرپور کام کررہی ہے، اس وقت بل ادا نہ کئے جانے والے علاقوں کے علاوہ کہیں بھی 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی۔ کراچی پورٹ قاسم اورحب میں کوئلےسے بجلی بنانےکے منصوبے شروع کررہے ہیں،اس کے علاوہ تھر میں کوئلے سے بجلی بنانے کے 2 منصوبے لگ رہے ہیں، ان منصوبوں سے آئندہ 3 برسوں میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ایک دوسروں کے ترقیاتی منصوبوں کی تعریف کرنی چاہیے، موٹر وے صرف پنجاب میں نہیں بلکہ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی بن رہی ہے۔ ان کی شدید خواہش تھی کہ 1990 میں موٹر ویز بن جاتیں، ہم نے پہلے مرحلے میں لاہور سے اسلام آباد موٹر وے بنائی جسے پشاور تک لے جایا گیا۔ ہمارا منصوبہ اس موٹر وے کو کراچی تک لے جانے کا تھا، 1993 میں ہماری حکومت ختم نہ ہوتی تو موٹر وے بن چکی ہوتی۔ اس وقت حیدرآباد کراچی اور ملتان سے سکھر موٹرویز پر کام جاری ہے جب کہ سکھرحیدرآباد موٹروے پر غور کیا جارہا ہے، ہزارہ موٹروے زیرتعمیر ہے ،خنجراب سے مانسہرہ، ایبٹ آباد اور اسلام آباد تک یہ ایک بڑا منصوبہ ہے جو علاقے کی تقدیر بدل دے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…