جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کو آن بورڈ لیا جائے : پیاف

datetime 8  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) میاں نعمان کبیر نے وزیر اعظم پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے بزنس کمیونٹی کے لئے کاروبای ماحول اور معیشت بہتر کرنے کی یقین دہانی کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید کی ہے کہ اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے اور کاوباری طبقہ کے تمام امور ایک ماہ میں حل کر دیے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں

تمام چیمبرز کے صدور اور متعلقہ سیکٹرز کے سٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے اور معاشی پالیساں آئندہ بیس سال کے لئے بنائی جائیں اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرز اپنا اپنا کردار ادا کریں بڑے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ساتھ چھوٹے اور ایس ایم ایز سیکٹر سے بھی مشاورت کی جائے۔انھوں نے کہاخاص طور پر اس وقت بلند شرح سود ایک بہت برا مسئلہ ہے اسے کم ترین سطح ہر لانا انتہائی ضروری ہے۔موجودہ صنعتیں اس بلند ترین شرح سود پر کاروبار چلانا ممکن نہیں ہے، انھوں نے کہا کہ تاجر پریشان ہیں انکے ٹیکسیشن اور ریفنڈز سے متعلقہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔میاں نعمان کبیر نے سیئنر وائس چیئرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسوں کے پچیدہ نظام، دوہرے ٹیکسوں، زیادہ پیداواری لاگت، مارکیٹوں میں انفرا سٹرکچر اور کے فقدان پارکنگ مسائل کی وجی سے مارکیٹس کاروباری مندے کا شکار ہیں۔ حکومت اپنے کاروبار دوست ویژن کے مطابق تاجروں و صنعتکاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…