جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی استاد احمد سایا کو دنیا کی معروف ترین کیمبرج یونیورسٹی ”دنیا کے بہترین ٹیچر“کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا

datetime 21  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) پاکستانی استاد احمد سایا کو دنیا کے بہترین ٹیچر کا ایوارڈ دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے استاد احمد سایا نے دنیا کی معروف ترین کیمبرج یونیورسٹی کے ڈیڈیکیٹڈ (پرعزم ترین) ٹیچر 2019ء  کا ایواڈ جیت لیا۔ کیمبرج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق احمد سایا طلبہ کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے والے سال 2019ء  کے بہترین استاد ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ جامعہ نے ڈیڈیکیٹڈ ٹیچرز ایوارڈ 2019ء    کے لیے دنیا بھر سے 4 ہزار اساتذہ کو نامزد کیا گیا تھا جس میں 50 کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا۔ ان شارٹ لسٹ کیے گئے اساتذہ میں آخری 6 کے درمیان حتمی مقابلہ ہونا تھا جس میں سب سے زیادہ ووٹ پاکستانی استاد احمد سایا کو ملے جس کے ساتھ ہی وہ سال کے بہترین استاد ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ان  آخری 6 اساتذہ کا تعلق پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، سری لنکا، ملائیشیا اور فلپائین سے تھا۔واضح رہے کہ احمد سایا گذشتہ 18 سال سے تعلیم و تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں جنہوں نے فاؤنڈیشن پبلک اسکول سے اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اکاؤنٹنگ اور ریاضی کا اپنا شوق پورا کرنے کے لیے انہوں نے آکسفورڈ  بروکس یونیورسٹی برطانیہ سے اپلائیڈ اکاؤنٹنگ میں گریجویشن مکمل کیا۔ بعد ازاں انہوں نے انسٹیٹی ٹیوٹ  آفزنس منیجمنٹ (آئی او بی ایم) سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔اس وقت احمد سایا اے لیول کے مختلف اسکول اور کالجز سے وابستہ ہیں جو اکاؤنٹنگ اور ریاضی کے استاد ہونے کے ساتھ ساتھ او اینڈ اے لیول کے اساتذہ کے لیے ٹریننگ کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔ وہ سائیکومیٹرک ٹیسٹنگ اور کاؤنسلنگ کے ادارے ”ریویل پاکستان” کے چیف آپریٹنگ افسر (سی او او) بھی ہیں جہاں وہ طلبا کی صلاحیتوں کو ابھارنے اور ان کی کمزوریوں کو سامنے لانے میں ان کی مدد کرتے ہیں تاکہ وہ صحیح سمت میں جاتے ہوئے اپنے کیریئر کا انتخاب کرسکیں۔

اس کے ساتھ ساتھ احمد سایا پسماندہ طالبعلموں کے لیے بنائے گئے ایک اسکول ”دی برج اسکول” سے بھی وابستہ ہیں۔ کیمبرج کے مطابق احمد سایا کو اسکول مکمل کرنے کے بعد اپنے طلبا کی زندگی سنوارنے کے اعزاز میں ڈیڈیکیٹڈ ٹیچرز کے لیے نامزد کیا گیا۔ احمد سایا نے کہا کہ پڑھانا ایک کام نہیں ہے بلکہ یہ ایک ذمہ داری ہے جو کلاس کے اختتام کے بعد بھی ختم نہیں ہوتی۔ میں اپنے طالب علموں کو صرف نصابی تعلیم نہیں دینا چاہتا، یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں انہیں اعلیٰ کردار، اخلاقیات اور حسن عمل کی تعلیم دوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…