اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میئر کراچی وسیم اختر کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشتگردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ کراچی
کے میئر ہیں لیکن شہر کے لیے کچھ کیا؟عدالت نے وسیم اختر کو پاسپورٹ جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ کو پاسپورٹ آفیشل وزٹ کے لیے واپس دیا گیا تھا، اگر آفیشل وزٹ نہیں کر رہے ہیں تو پاسپورٹ واپس جمع کرائیں۔یاد رہے کہ کراچی میں گندگی کی صورتحال کو لیکر میئر وسیم اختر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔