گوجرانوالہ (این این آئی)گوجرانوالہ میں لڑکی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک لڑکے کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ اوپ کے علاقے میں پیش آیا جہاں سندن نامی لڑکی نے یاسین نامی لڑکے کو زندہ جلا دیا۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ملزمہ سندس نے یاسین کو ملنے کے بہانے بلایا اور کچھ دیر بعد ساتھیوں
کے ساتھ مل کر اس پر تیل چھڑک کر آگ لگادی جس سے نوجوان شدید جھلس گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ نوجوان اس وقت لاہور کے جناح ہسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے، واقعہ کا مقدمہ لڑکی سندس اور اس کینامعلوم ساتھیوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔