اتوار‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2024 

نئے پاکستان میں معیشت کے اکثر شعبے زوال پذیر، عوام کی توقعات ڈھیر ہو گئیں،تاجر پریشان، انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 20  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ عوام اور کاروباری برادری کی مایوسی ختم کرنے کے لئے مزید معنی خیز اقدامات کی ضرورت ہے۔گزشتہ دو ماہ کے دوران جاری حسابات کا خسارہ کم ہوا ہے جس کے نتیجہ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے مگر یہ ناکافی ہے۔

صنعتی ترقی میں کمی آئی ہے، صنعتی پیداوار اوربڑی صنعتوں کی پیداوار بھی کم ہو رہی ہے،ٹیکسٹائل و جنرل انڈسٹری پریشانی کا شکار ہے۔آٹو موبائل سیکٹرکی پیداوار نصف رہ گئی ہے، زرعی پیداوارکی صورتحال پریشان کن ہے، خدمات کا اہم شعبہ، اسٹاک ایکسچینج، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کابراحال ہے اور دیگر شعبے بھی مسلسل تنزلی کا شکار ہیں۔برآمدات جامد جبکہ قرضے بڑھ رہے ہیں جس سے جی ڈی پی پر اثر پڑ رہا ہے۔ میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ آٹے، چینی، دال اور گھی سمیت مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمت میں 123 فیصداضافہ ہوا ہے، گیس کی قیمتوں میں ایک سال میں 143 فیصد، بجلی کی قیمت میں 12فیصد، پٹرول کی قیمت میں 23 فیصد، بے روزگاری میں 5 فیصد، ادویات کی قیمت میں 200 فیصد، صحت کی سہولیات 13 فیصدجبکہ تعلیم 7 فیصد مہنگی ہو گئی ہے جس نے عوام کی کمر توڑدی ہے اور عام خیال یہ ہے کہ صورتحال بہتر ہونے کے بجائے مزید بگڑ رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ اقتصادی حقائق کو چھپانا ناممکن ہے کیونکہ جب لوگ بڑی تعداد میں بے روزگار ہو رہے ہوں، کاروبار ٹھپ پڑے ہوں اور بازار میں بکنے والے اشیاء کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہو تو عوام کو پتہ چل جاتا ہے کہ ریکارڈ وقت میں صورتحال ٹھیک کرنے کے دعوے کرنے والوں نے ملک کا کیا حال کر دیا ہے۔حالات سے تنگ آ کرپنجاب کے چار ضلعوں کے پاور لومز مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے، لاہور میں گاڑیوں کے شو روم مالکان نے گورنر ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان کر دیا ہے،اسپتالوں میں ادویات اور ویکسین کی قلت سے اموات ہو رہی ہیں جس پر شہری سراپا احتجاج ہیں۔انھوں نے کہا کہ عوام کی توقعات تلخ معاشی حقائق کے سامنے ڈھیر ہو گئی ہیں جسکی وجہ سے انکی مایوسی اور اضطراب بڑھتا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…