جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

مریم نواز سے جیل میں کس طرح کے سوالات کیے جا رہے ہیں ؟ سینئر لیگی رہنما نے حیرت انگیز دعویٰ کر دیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کی مرکزی نائب صدر مریم نواز سے جیل میں غیرمتعلقہ سوال کیے جا رہے ہیں۔ایک انٹرویومیں انہوں نے بتایا کہ نوازشریف کی صاحبزادی سے قید کے دوران صرف سیاسی سوالات پوچھے جارہے ہیں۔

ن لیگی رہنما کے مطابق 42 دن قید کے دوران پوچھا گیا کہ آپ سیاست چھوڑ کیوں نہیں دیتی، آپ سیاست میں کیوں ہیں۔محمد زبیر نے بتایا کہ مریم نواز پر جو الزام لگائے گئے اس کے متعلق ایک بھی سوال نہیں پوچھا گیا۔ انہوںنے کہاکہ مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی سے بھی اسی قسم کی تفتیش ہو رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت سمیت سب مانتے ہیں کہ احتساب ہونا چاہیے لیکن سیاسی انتقام کا تاثر بھی نہیں دینا چاہیے۔محمد زبیر نے کہاکہ نیب قانون سے بالاتر نہیں ہے، اس ادارے کو بھی قوانین کی پاسداری کرنی ہوگی، اگر آپ گرفتار کرتے ہیں تو الزامات بھی ثابت کرنے ہوں گے۔(ن )لیگی رہنما نے کہا کہ سب مانتے ہیں کہ نیب کا قانون ٹھیک ہونا چاہیے تاہم ڈیڑھ سال سے اسکے اطلاق کا بھی مسئلہ بنا ہوا۔محمد زبیر کے مطابق نیب اپنی حدود پامال کر رہا ہے، کابینہ نے اعتراف کیا ہے نیب کی وجہ سے معیشت سکڑ چکی ہے اور بیوروکریٹس فیصلہ نہیں کر رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…