ن لیگ اور پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کا ساتھ نہیں دے گی، عمران خان اگلے پانچ سال بھی حکومت کرے گا، اہم وفاقی وزیر کے حیران کن دعوے

18  ستمبر‬‮  2019

راولپنڈی(این این آئی)وزیرر یلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے پوری امید ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمن کے ساتھ نہیں جائے گی،جمعیت علمائے ہند نے کشمیر میں مودی کی حمایت کی،مولانا فضل الرحمن سب سے پہلے اسکی مذمت کریں، کشمیر کاز اس وقت انتہائی نازک موڑ پر ہے، کشمیر سے لوگ ہیرو بھی بنے اور زیرو بھی،ہمیں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، بائیس تاریخ کو بھمبر اور سماہنی سیکٹرز جا رہا ہوں،اگر معیشت کو بہتر کر لیا تو

اگلے پانچ سال بھی عمران خان لگائے گا۔ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ تیس تاریخ کو انہوں نے جو تاریخ رکھی وہ بڑھا دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ فضل الرحمان ناموس رسالت پر مدرسوں کے لوگ اکٹھے کر رہے ہیں، وہ میں تھا جس نے قوم کو بتایا ناموس رسالت کے حوالے سے۔انہوں نے کہاکہ میری دھمکی پر سب لوگ بھاگ گئے اور یہ بل بھی پیچھے ہو گیا۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے تو اس بل کے حق میں ووٹ دیا تھا، جمعیت علمائے ہند نے کشمیر میں مودی کی حمایت کی مولانا فضل الرحمن سب سے پہلے اسکی مذمت کریں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کاز اس وقت انتہائی نازک موڑ پر ہے، کشمیر سے لوگ ہیرو بھی بنے اور زیرو بھی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، بائیس تاریخ کو بھمبر اور سماہنی سیکٹرز جا رہا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر دورے کا مقصد صرف یہ ہے کہ کہ عوام کو بتا سکوں کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیر پر کتنی محنت کر رہے ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ اگر اورنج لائن کا پانچواں حصہ ریلوے پر لگا دیا جاتا تو نتیجہ بہت مختلف ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ اگر معیشت کو بہتر کر لیا تو اگلے پانچ سال بھی عمران خان لگائے گا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے گزشتہ روز بتایا جب تک یہ لوگ پلی بارگین نہیں کریں گے میں انکو باہر نہیں جانے دونگا۔

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف دوبارہ متحرک ہوئے دیکھو کیا نتیجہ نکلتا ہے،ہم پر کوئی بین الاقوامی دباؤ نہیں وزیر اعظم جب گئے تو کسی نے ان سے اس موضوع پر بات بھی نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف مطمئن گیا ہے اور یہ اس ملک کی ضرورت بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اکتوبر میں تھوڑی ٹک ٹک کی شنید ہے مگر فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں سلامتی کونسل سے زیادہ امید تو نہیں رکھنی چاہیے مگر ہم اپنے کاز سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مودی بھی ادھر ہی خطاب کرنے جا رہا ہے جہاں وزیر اعظم عمران خان نے کرنا ہے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…