پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے دکانیں نذر آتش کرنا شروع کردیں،شدید خوف و ہراس پھیل گیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے لوگوں کو خوفزدہ کرنے اور تحریک آزادی سے ان کی توجہ ہٹانے کے لیے اب بازاروں کو نذرآتش کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بڈگام کی تحصیل بیروہ میں گذشتہ 15 روز کے دوران ایسی پراسرار وارداتوں میں 15 دکانیں نذرآتش کردی گئی ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بیروہ قصبے کے بس اڈے میں 12 دکانیں خاکستر کردی گئی ہیں جن میں زیادہ تر پھل فروشوں کی تھیں۔ اس سے

پہلے اسی بازار میں تین الگ الگ واقعات میں غلام محمد رنگروٹ، پرویز احمد وازہ اور مشتاق احمد بٹ کی دکانیں جلائی گئیں۔ پے درپے پیش آنے والے ان واقعات کی وجہ سے علاقے میں خوف و دہشت پھیل گیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ 5 اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر کی سڑکیں اور بازار مکمل طور پر بھارتی فورسز کے کنٹرول میں ہیں جبکہ د ن کے اوقات میں بھی لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد ہے اور یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ بھارتی فورسز کے سوا کوئی دوسرا یہ واقعات انجام دے سکے۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…