جمعہ‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2026 

سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملہ نہ تو ایران نے کیا اور نہ ہی حوثی باغیوں نے،بلکہ یہ حملہ کس نے کیا؟اسرائیلی میڈیا کے حیرت انگیز انکشافات،بڑا دعویٰ کردیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2019 |

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کی بعقیق شہر میں قائم آئل فیلڈ پر ہفتے کی صبح ہونیوالے حملے میں عراق کی سرزمین استعمال کی گئی تھی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق عراقی ملیشیا نے ایرانی ساختہ ڈرون طیاروں کی مدد سے بعقیق کی تنصیب پر حملہ کیا۔ عراق کے ڈرون اڈوں اور بعقیق تنصیبات کے درمیان صرف 800 کلو میٹر کا فاصلہ ہے۔

مئی میں ایرانی تیل کی برآمدات پرامریکی پابندیوں کے بعد ایران نے خلیجی ممالک کی تیل تنصیبات حملے شروع کیے تھے۔ اس عرصے میں ایران کا کسی دوسرے ملک کی تیل تنصیبات پر سب سے بڑا حملہ ہے۔عراقی سرزمین سے ایران کے ذریعہ سعودی عرب پر یہ پہلا حملہ نہیں ہے۔ 15 مئی کو عراق سے آئے دو ایرانی دھماکہ خیز ڈرونوں نے حملہ کرکے وسطی سعودی عرب میں ارامکوکی آئل پائپ لائن کے دو بڑے اسٹیشنوں میں آگ لگا دی تھی۔اس آئل فیلڈ سے پائپ لائن کے ذریعے بحر احمر کے ساحل کے مغرب میں تیل سپلائی کیا جاتا ہے۔اسرائیل کے عسکری ذرائع نے ہفتے کی شب اعلان کیا تھا کہ اسرائیل کو عراق سے بھی ایسے فضائی حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ سعودی عرب میں جدید انتباہی نظام اور جدید دفاع موجود ہے لیکن ڈرون کے ذریعے اس طرح کے حملے کا پتہ لگانا بہت مشکل ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کی بعقیق شہر میں قائم آئل فیلڈ پر ہفتے کی صبح ہونیوالے حملے میں عراق کی سرزمین استعمال کی گئی تھی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق عراقی ملیشیا نے ایرانی ساختہ ڈرون طیاروں کی مدد سے بعقیق کی تنصیب پر حملہ کیا۔ عراق کے ڈرون اڈوں اور بعقیق تنصیبات کے درمیان صرف 800 کلو میٹر کا فاصلہ ہے۔مئی میں ایرانی تیل کی برآمدات پرامریکی پابندیوں کے بعد ایران نے خلیجی ممالک کی تیل تنصیبات حملے شروع کیے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…