بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ایسی خاتون جسے اپنے مو ٹے ہونے پر فخر محسوس ہوتا ہے

datetime 9  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکا کی ایک صحت ور سپر ماڈل کو ہر کوئی موٹی کہہ کر چڑانے کی کوشش کرتا ہے لیکن وہ نہ صرف اپنی موج میں مست ہیں بلکہ انہوں نے اپنی خود اعتمادی سے ناقدین کو شرمندہ کر دیا ہے۔29 سالہ ماڈل ٹیس ہولیڈے نے اخبار ”دی گارڈین“ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سب انہیں موٹی کہتے ہیں لیکن وہ اسے نظر انداز کردیتی ہیں کیونکہ ان کے لئے یہ ایک لفظ سے زیادہ کچھ نہیں۔ ٹیس کا کہنا ہے کہ وہ جانتی ہیں کہ وہ موٹی ہیں تو پھر اسچڑنے کا کیا فائدہ۔ انہوں نے اخبار کو بتایا کہ بچپن سے ہی انہیں موٹاپے کے طعنے دئیے جاتے رہے ہیں اور حتیٰ کہ ان کے اپنے والد انہیں موٹی کہہ کر تنگ کیا کرتے تھے۔ ٹیس نے بتایا کہ والد کے طعنوں سے تنگ آکر انہوں نے ان سے قطع تعلق کرلیا ہے کیونکہ اگر کوئی شخص آپ کی زندگی میں مسلسل زہر گھولتا رہے تو اسے آپ کی زندگی کا حصہ نہیں رہنا چاہیے۔ٹیس موٹی ضرور ہیں لیکن موٹاپا ان کے عزائم میں رکاوٹ نہیں بن سکا اور وہ ایک سپر ماڈل کے طور پر بہت مشہور ہوچکی ہیں۔ جنوری میں انہوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں اس وقت ہلچل برپا کردی جب مشہور برطانوی ماڈلنگ ایجنسی ملک ماڈل مینجمنٹ نے ان کے ساتھ معاہدہ کیا۔ٹیس کے مداحوں کی بھی کمی نہیں ہے اور ان کے فیس بک پیج کو 10لاکھ سے زائد مرتبہ لائیک کیا گیا ہے

مزید پڑھئے:اسکیٹنگ کا شوقین لڑکا ٹرک کی ٹکر کے بعد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جبکہ انسٹا گرام پر بھی ان کے 8 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ وہ نہ صرف اپنے موٹاپے پر فخر کرتی ہیں بلکہ انہوں نے موٹی خواتین کو اعتماد اور حوصلہ دینے کے لئے ایک سوشل میڈیا مہم کا بھی آغاز کررکھا ہے جس کے ذریعے وہ یہ پیغام پھیلاتی ہیں کہ دبلی پتلی لڑکیاں ہی خوبصورتی کا واحد معیار نہیں ہیں بلکہ آپ جیسے بھی ہیں خوبصورت ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…