جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمان کو کنٹینر فراہم کرنے کااعلان کر دیا گیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(آن لائن) وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں اکتوبر میں ہونے والے احتجاج کے دوران جمیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو کنٹینر فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔سرگودھا میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ حکومت احتجاج کے دوران مولانا فضل الرحمان کو کنٹینر فراہم کریگی۔صحافی نے جب سوال پوچھا کہ

کیا حکومت فضل الرحمان کو احتجاج کے لیے کنٹینر دیگی، وزیر داخلہ نے صحافی سے پوچھا کیا آپ کنٹینر دیتے۔ صحافی نے کہا کہ اگر میرے اختیار میں ہوتا تو دے دیتا۔ اعجاز شاہ نے کہا ٹھیک ہے ہم بھی دے دینگے۔جمیت علمائے اسلام ف کے سربراہ نے دیگر حزب اختلاف کی جماعتوں سے ملکر اکتوبر میں اسلام آباد میں احتجاج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے ڈیل کے حوالے انہیں کچھ نہیں معلوم ہے۔ وہ نیب کے قیدی ہیں وہی ان کا فیصلہ کریگی، میں کروں گا اور نہ ہی وفاقی کابینہ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو جس طرح سفارتی سطح پر اٹھایا ہے کسی حکومت نے پہلے کبھی نہیں اٹھایا۔ 1964 کے بعد پہلی مرتبہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اٹھایا گیا ہے،اس سے بہتر طریقے سے اس مسئلہ کو نہیں اٹھایا جا سکتا۔ کشمیر ہماری شہ رگ ہے یہ میں نہیں قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کا سودا کرنے کی باتیں بالکل غلط ہیں، جن لوگوں نے اس کا سودا کرنا تھا اللہ نے انہیں ہی جیل بھیج دیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…