بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

بلدیو کمار کی بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست: پی ٹی آئی کا مؤقف سامنے آگیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2019 |

پشا ور( آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بلدیو کمار کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے سابق اقلیتی رکن بلدیو کمار نے بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے، ان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے رہا ہے۔ اس معاملے پر اب وزیراطلاعات خیبرپخوتنخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بلدیو کمار کی تحریک انصاف کی رکنیت

ختم کردی تھی، وہ جہاں رہنا چاہتے ہیں رہیں، ہمارا ان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، تحریک انصاف میں جرائم پیشہ لوگوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیو کمار پر اقلیتی ایم پی اے سورن سنگھ کے قتل کا مقدمہ چلا، عدالت نے بلدیو کمار کو بری کیا ہے لیکن سورن سنگھ کے خاندان کا الزام اپنی جگہ موجود ہے۔خیال رہے کہ بلدیو کمار کو 2016 میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر سردار سورن سنگھ کے قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…