لندن(نیوزڈیسک) انگلش کلب مانچسٹر یونائٹڈ کو دنیا کا سب سے قیمتی فٹبال برانڈ قرار دیا گیا ہے۔کنسلٹنسی ’برانڈ فائنانس‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، رواں سیزن میں کوئی بھی ٹرافی نہ حاصل کر پانے کے باوجود یونائٹڈ 63 فیصد اضافہ کے ساتھ پہلا بلین ڈالر فٹبال برانڈ بن گیا۔جرمن کلب بائرن میونخ فٹبال برانڈ ٹیبل پر دوسرے، ہسپانوی جائنٹ ریال میڈرڈ تیسرے جبکہ پیرس سینٹ جرمین نویں نمبر پر موجود ہے۔انگلش کلب مانچسٹر سٹی چوتھے جبکہ چیلسی کا پانچواں نمبر ہے۔ چیمپئنز لیگ کے فائنل میں اطالوی کلب یوونٹس کو 1-3 سے ہرانے والا کلب بارسلونا دو درجے نیچے آتے ہوئے 773 ملین ڈالرز حیثیت کے ساتھ چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، دس سب سے قیمتی فٹبال برانڈز میں سے چھ کا تعلق انگلینڈ سے ہے جبکہ کوئی اطالوی کلب ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔برانڈ فائنانس کے سی ای اوڈیوڈ ہیگ نے کہا ’مانچسٹر یونائٹڈ کی کامیابی کے ماسٹر مائنڈ ایڈ وڈ ورڈ ہیں، جنہیں فٹبال کی کمرشل دنیا کا رونالڈو قرار دیا جا سکتا ہے۔