منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

لوہے کی چیزیں کھانے والے قیدی نے جیل انتظامیہ کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔

datetime 9  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈ یسک)سترہ سالہ لیمنٹ کیتھے دراصل ذہنی عارضے میں مبتلا ہے جس کی وجہ سے اسے لوہا اوراس سے بنی ہوئی اشیاءکھانے کی عادت پڑگئی ہے۔ پیچ اور سوئیوں سے لے کر وہ چمڑے کی پٹیاں تک نہیں چھوڑتا۔لیمنٹ کیتھی کی اس عادت کی وجہ سے ایک سال کے دوران اسے 24 بار اسپتال لے جانا پڑا۔ لیمنٹ کے علاج پر سرکاری خزانے سے اب تک 13 لاکھ ڈالرخرچ ہوچکے ہیں یہ امریکا کی حالیہ تاریخ میں کسی بھی قیدی کے علاج معالجے پر خرچ کی جانے والی سب سے بڑی رقم ہے۔کیتھے باسکٹ بال کا ا?بھرتا ہوا کھلاڑی تھا۔ 2014ء4 کے اوائل میں اسے ایک پزا شاپ سے رقم چورانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایک برس سے وہ جیل میں ہے، تاہم ابھی تک اس کے مقدمے کی کارروائی شروع نہیں ہوسکی۔ اس دوران اسے پورزے اورآہنی چیزیں کھانے کی عادت پڑگئی۔ جیل کے اہل کاروں کے مطابق وہ پیچ اور سوئیوں کے علاوہ سیکیورٹی کیمرے کے حصے بھی کھا گیا۔ اسپتال میں اس نے اپنا بستر توڑ پھوڑ دیا جس کی مالیت نصف لاکھ ڈالر تھی۔ پھر وہ ایک طبی الے کو توڑ کر اس کے پ?رزے نگل گیا۔الی نوائس کیک کاو¿نٹی جیل کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کارا اسمتھ کے مطابق کیتھے کے وکلاء4 کا کہنا ہے کہ اسے طویل مدتی نفسیاتی علاج کی ضرورت ہے۔ اسے کئی بار نفسیاتی امراض میں مبتلا قیدیوں کی جیل میں بھیجا گیا مگر ہر بار نفسیاتی طور پر موزوں قرار دیتے ہوئے واپس کردیا گیا۔کارا کے مطابق کیتھے کا کیس ملکی عدالتی نظام کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ جیل کی انتظامیہ کیتھے کی حیران ک?ن عادت کے ہاتھوں عاجز اچکی ہے جو اہنی اشیاءکی صورت میں جیل کو نگل رہا ہے۔درحقیقت کیتھے نفسیاتی عارضے کا شکار واحد قیدی نہیں ہے۔ گذشتہ برس جاری کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی جیلوں میں قید نفسیاتی مریضوں کی تعداد ذہنی امراض کے علاج معالجے کے اداروں میں داخل افراد سے 10 گ?نا زیادہ ہے۔ قیدیوں کی تعداد گنجائش سے کہیں زیادہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ کے لیے ک?ک کاو¿نٹی کی جیل کا انتظام و انصرام چلانا مشکل ہوگیا ہے۔ ایسے میں کیتھے جیسے قیدیوں نے ان کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ جیل کے کئی اہل کار ہمہ وقت کیتھے کی نگرانی پر مامور رہتے ہیں کہ کسی لمحے وہ کوئی اہنی چیز نہ نگل لے۔کاو¿نٹی کے حکام جیل میں قیدیوں کی تعداد گنجائش کے مطابق نیچے لانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ ان اقدامات میں ’ شریف‘ قیدیوں کو یہ پیش کش کرنا بھی شامل ہے کہ وہ مخصوص فیس کی ادائیگی یا ankle۔monitor پہننے کے بعد اپنے گھروں میں رہتے ہوئے بھی کیس کی تاریخ کا انتظار کرسکتے ہیں۔ تاہم کیتھے کے معاملے میں ان کی یہ دونوں پیش کشیں موثر ثابت نہیں ہوسکیں۔ وہ فیس ادا کرنے کے قابل نہیں تھا اور ankle۔monitor بھی ایک بار توڑ کر چبا چکا تھا۔ چناں چہ اسے جیل میں رکھنے کے سوا انتظامیہ کے پاس اور کوئی چارہ نہ تھا۔
a

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…