پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

رونالڈو کی والدہ کو ائیر پورٹ پر روک لیا گیا

datetime 9  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ (نیوزڈیسک)فٹ بال کی دنیا کے امیر ترین کھلاڑی کرسچیانو رونالڈو کی والدہ کو پچھلے ماہ میڈرڈ کے ہوائی اڈے پر اس وقت روک لیا گیا جب ان کے ہینڈ بیگ سے 61 ہزار ڈالر برآمد ہوئے۔رپورٹ کے مطابق ڈولوریز ایوی ایرو کو ہوائی اڈے پر اس وقت روکا گیا جب وہ پرتگال کےلئے جہاز کا انتظار کر رہی تھیں۔اخبار کے مطابق رونالڈو کی والدہ حکام کو اطمینان بخش جواب نہ دے سکیں کہ وہ اتنی زیادہ رقم کیوں لے کر سفر کر رہی تھیں۔حکام کے مطابق رونالڈو کی والدہ کے پاس سے جو رقم برآمد ہوئی ہے وہ اس وقت تک ضبط کر لی جائےگی جب تک کہ وہ جرمانہ نہیں ادا کرتیں اور رقم لے جانے کےلئے درست دستاویزات جمع نہیں کراتیں۔سپین میں منی لانڈرنگ کو روکنے کےلئے قانون ہے کہ بغیر اجازت کے سپین سے باہر 11 ہزار ڈالر لے جائے سکتے ہیں۔اخبار کے مطابق یہ قانون جو بھی توڑتا ہے وہ شخص صرف انتظامی جرم کا مرتکب ہوتا ہے۔رپورٹوں کے مطابق ڈولوریز میڈرڈ کے قریب اپنے بیٹے رونالڈو کے عالیشان بنگلے میں لمبا عرصہ رہتی ہیں۔رونالڈو کی والدہ کو 665 ڈالر جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔یاد رہے کہ رونالڈو کو ریئل میلارڈ کے ساتھ معاہدے سے تین لاکھ پچاسی ہزار ڈالر فی ہفتہ ملتے ہیں۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…