جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

کس کے مشورے پر مصباح الحق کو کوچ اور چیف سلیکٹر  مقرر کیاگیا؟راشد لطیف کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 5  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن)سابق وکٹ کیپر  راشد لطیف نے کہا ہے کہ  قومی ٹیم کے سابق  کوچ مکی آرتھر کے مشورے پر عمل درآمدکرتے ہوئے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کیساتھ چیف سلیکٹر بھی مقرر کیا گیا۔سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ

مکی آرتھر کا تصور تھا کہ سلیکشن کے معاملات بھی ہیڈکوچ کو ہی دیکھنا چاہیں لیکن اس وقت انضمام الحق کو برقرار رکھا گیا، ایک ٹی پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ کراچی کنگز میں مکی آرتھر کیساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے، جانتا ہوں کہ وہ اس تصور کے حامی اور بات بھی کرتے تھے کہ ہیڈکوچ کو ہی سلیکشن کا اختیار ملنے سے مسائل میں کمی ہوسکتی ہے،بہرحال مصباح الحق کے کندھوں پر اب دہری اور بھاری ذمہ داریاں ہیں،ان کو ٹیلنٹ کی تلاش کیساتھ تینوں فارمیٹ کی قومی ٹیموں کیلیے موزوں کھلاڑیوں کا انتخاب بھی کرنا ہوگا۔یاد رہے کہ مکی آرتھر کی کوچنگ کے دور میں انضمام الحق کی جانب سے پلیئنگ الیون کے انتخاب میں مداخلت کی اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں، سابق چیف سلیکٹر اکثر 15رکنی سکواڈ منتخب کرنے کے بعد سیریز کھیلنے میں مصروف ٹیم کے پاس سرکاری دورے پر پہنچ جاتے تھے، اس ضمن میں اختلافات کی چنگاریاں کبھی کبھار نظر بھی آجاتی رہیں۔ سابق وکٹ کیپر  راشد لطیف نے کہا ہے کہ  قومی ٹیم کے سابق  کوچ مکی آرتھر کے مشورے پر عمل درآمدکرتے ہوئے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کیساتھ چیف سلیکٹر بھی مقرر کیا گیا۔سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر کا تصور تھا کہ سلیکشن کے معاملات بھی ہیڈکوچ کو ہی دیکھنا چاہیں لیکن اس وقت انضمام الحق کو برقرار رکھا گیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…