بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

قومی ٹیم کو پے درپے جھٹکے،وقاریونس نے حقیقت بیان کردی

datetime 8  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ سینئرز کا خلا پر کرنے میں وقت ضرور لگے گا لیکن ٹیم جلد ٹریک پر آجائے گی،حال ہی میں قومی ٹیم کو پے درپے جھٹکوں کا سامنا رہا اور سعید اجمل کا جھٹکا بہت بڑا ہے جن کا خلا پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن سینئرز کا خلا پر کرنے میں وقت لگے گا جب کہ انجریز کی وجہ سے فاسٹ بولرز کی کارکردگی بھی توقعات کے مطابق نہیں رہی،پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے تاہم دورہ سری لنکا بہت اہم ہے جس کے لئے کھلاڑیوں نے سخت محنت کی ہے اور کرکٹ قوانین میں تبدیلی سے بیٹسمینوں کو فائدہ ہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے قذافی سٹیڈیم لاہورمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وقار یونس نے کہا کہ موجودہ تیاریوں اور کھلاڑیو ں کی پرفارمنس دیکھتے ہوئے امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کے لئے کوالیفائی کرلے گی۔ سری لنکا کے دورہ کےلئے ٹیم سلیکشن میں میرا کوئی ہاتھ نہیں،نہ ہی اس حوالے سے اوپر سے کوئی ہاتھ آیا ۔ٹیم میںکھلاڑی آتے جاتے ہیں جو کہ کھیل کا حصہ ہیں ۔ نوجوان کھلاڑیوں کو موقعہ دینے کا مقصد مستقبل کے لئے ایک تجربہ کار سکواڈ تیار کرنا ہے ۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے بعد زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جن میں بابر اعظم اوریاسر شاہ قابل ذکر ہیں اور مجھے امید ہے کہ مستقبل میں بھی ینگ ٹیلنٹ ہمارے سامنے آئے گا جسے قومی ٹیم میں کھیلنے کا موقعہ ملے گا۔ سری لنکا کی ٹیم میں بھی دو بڑے کھلاڑی نہیں ہیں ۔وقاریونس نے کہاکہ میں پاکستانی ہوں میراوطن پاکستان ہے مجھے آسڑیلیا جانے کے لئے کسی سے اجازت لینے کی



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…