منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ملائیشیامیں خصوصی عبادات کااہتمام

datetime 8  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالا لمپور(نیوزڈیسک)یوں تو زلزلے کا سبب زمین کے نیچے وقوع پذیر ہونے والی اچانک تبدیلیوں کا نتیجہ ہوتا ہے لیکن ملائیشیا کے پہاڑوں پر آنے والے ہلاکت خیز زلزلے کی ملائیشین حکام نے ایک دلچسپ سبب بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ زلزلہ غیر ملکی سیاحوں کی مقدس پہاڑ کے قریب عریاں تصاویر بنانے کی وجہ سے آیا ہے۔ملائیشین ریاست ساباہ کے نائب وزیراعلیٰ جوزف پیرین نے کا کہنا تھا کہ پہاڑوں پرآنے والا زلزلہ ان 5 غیر ملکی سیاحوں کی وجہ سے آیا جنہوں نے مقدس پہاڑ کے سامنے عریاں تصاویر بنا کر پہاڑ کی بے حرمتی کی اس لیے اس کے ازالے کے لیے خصوصی عبادت کا اہتمام کیا گیا ہے جب کہ یہ پانچوں کوہ پیما اب بھی ملائیشیا میں ہیں اور انہیں ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔حکام کے مطابق جن 5 کوہ پیماﺅں نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس پہاڑ پر30 مئی کوعریاں تصاویر بنوائیں ان میں 2 کینیڈین، 2 ولندیزی اور ایک جرمن شامل ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل ملائشیا کے پہاڑ ماونٹ کنا بالو پر آنے والے 5.9 زلزلے سے 16 کوہ پیما ہلاک اور 2 لاپتا ہوگئے تھے جن کا تاحال کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…