پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سری لنکن ٹیم آسان حریف نہیں ‘ اظہر علی

datetime 8  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم کسی طور پر بھی آسان حریف نہیں ، دونوں ٹیموں میں نئے کھلاڑی شامل ہیں اس لئے کسی کو فیورٹ قرار نہیں دیاجا سکتا ،دو تین سالوں سے قومی ٹیم کی ٹیسٹ فارمیٹ میں کارکردگی بہترین رہی ہے اور اس دوران ہونے والے تجربے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے ،کھلاڑیوں کی توجہ کھیل پر مرکوز ہے اور تمام کھلاڑی اس دورے کے حوالے سے پر امید ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ جناح میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اظہر علی نے کہا کہ دورہ سری لنکا کے دوران بلے بازوں کو سخت محنت کرنا ہو گی ۔ سری لنکا کو آسان حریف کے طور پر نہیں لیا جا سکتا ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں میں نئے کھلاڑی شامل ہیں اس لئے کسی کو فیورٹ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی توجہ کھیل پر مرکوز ہے ، دو تین سالوں سے ٹیسٹ فارمیٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی بہترین رہی ہے اور اس سے جو تجربہ حاصل ہوا ہے اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے اور اس ردھم کو ون ڈے کرکٹ میں بھی جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ اب کرکٹ تبدیل ہو رہی ہے ۔ ٹیم کے کھلاڑی اس کے لئے محنت کر رہے ہیں لیکن انہیں وقت درکار ہے ۔اس حوالے سے کھلاڑی اپنی اپروچ دکھا رہے ہیں اور یقینا ہم بہتری کی طرف جائیںگے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک میرا سوال ہے تو میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ مثبت کرکٹ کھیلوں اور میں اپنی ٹیم سے بھی یہی توقع رکھتا ہوں او روہ اس میں بہتری لے کر آ رہے ہیں ۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…