کوئٹہ(آن لائن)کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں خود کش حملہ آور خاتون سمیت 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئیترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشرقی بائی پاس کے قریب ایک کمپاؤنڈ میں کارروائی کی گئی۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی
جس نے خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑایا جب کہ کارروائی میں پانچ پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ کارروائی تقریبا 5 گھنٹے میں مکمل ہوئی، علاقے میں پولیس اور ایف سی کی مزید نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گودام سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔