جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

مودی نے بنگلہ دیش کادورہ کیوں کیا،حقیقت سامنے آگئی

datetime 9  جون‬‮  2015 |

وزیراعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش کے دو روزہ دورے کے آخری دن بنگلہ دیش میں رہنے والے بھارتیوں کے گروپ سے خطاب کیا۔انھوں نے لینڈ بل معاہدے کو دلوں کو جوڑنے والا معاہدہ بتایا تو بنگلہ دیش کی ترقی پر خوشی کا بھی اظہار کیا۔بھارتی وزیراعظم نے ڈھاکہ یونیورسٹی میں ایک گھنٹہ طویل خطاب میں کہا تھا کہ ’ہم دہشت گردی کے علاوہ ہر چیز کا حل جانتے ہیں۔ میں خوش ہوں کہ خاتون ہونے کے باوجود وزیراعظم نے دہشت گردی کے لیے ’’زیرو ٹولرنس‘‘ کا اعلان کر رکھا ہے۔‘تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسٹر مودی سیاست میں ’خواتین کی طاقت‘ کو نمایاں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کے الفاظ کا چناؤ مناسب نہیں تھا۔نریندر مودی کو اس دورے کا کیا حاصل رہا، اس پر سابق سیکریٹری خارجہ مچكد دوبے کا کہنا تھا کہ یہ بلاشبہ ایک اہم دورہ رہا ہے اس دورے میں کچھ ایسے اقدمات کیے گئے ہیں جن سے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔بھارت نے بنگلہ دیش کو جو دو ارب ڈالر کے قرض دینے کا اعلان کیا ہے ان کی مدد سے وہاں کے ٹرانسپورٹ اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے گا، اور اس سے جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقی ایشیا میں بھارت کی پہنچ بہتر ہو جائے گی۔جہاں تک سرحدی تنازعے کا سوال ہے، یہ معاملہ بہت دنوں سے التوا میں تھا۔ بنگلہ دیش نے 1974 میں ہی اسے درست کر لیا تھا۔بھارت کا کہنا تھا کہ اس میں زمین کسی دوسرے ملک کو دینے کا سوال ہے، اس لیے آئین میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے حل کرنے میں اتنا وقت لگا۔پرانی حکومتوں کے مقابلے میں اس حکومت نے کون سے نئے قدم اٹھائے ہیں؟اس بارے میں مچکند دوبے کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں لگتا کہ تعلقات مزید بہتر بنانے کے لیےبہت سمجھداری کا مظاہرہ کیا گیا ہے، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ دورہ علامتوں سے پر تھا۔’اچھی فضا ضرور پیدا ہوئی ہے لیکن اس ماحول سے فائدہ اٹھا کر جو ٹھوس قدم اٹھائے جا سکتے تھے ان پر دھیان نہیں دیا گیا۔ البتہ مجھے امید ہے اگلے چند سالوں میں اس پر توجہ دی جائے گی۔

مزید پڑھئے:حاملہ ہونےکے ہفتے میں بہتر خوراک بچے کے شاندار مستقبل کےلئے مفید ‎

‘اس دورے کے دوران اقتصادی امور پر 22 معاہدے ہوئے ہیں اور بھارتی تاجروں کے بنگلہ دیش میں بجلی کے منصوبے لگانے پر بھی سمجھوتہ ہوا ہے، ان کا کیا اثر پڑے گا؟اس بارے میں مچکند دوبے کا کہنا ہے کہ ان میں کچھ نئے پروجیکٹ ہیں اور وہ اہم ہیں۔’بنگلہ دیش میں توانائی کی کمی دور کرنے کے لیے بھارتی تاجر اگر وہاں بجلی کے منصوبے جلد سے جلد شروع کرتے ہیں جس سے وہاں کے عوام کو فائدہ ہو گا، اور ہمیں بھی اس کا فائدہ ہو گا۔‘سارک ممالک کے حوالے سے اس دورے کو کس طرح دیکھا جائے، جس میں پاکستان کو ایک طرح سے نظر انداز کیا گیا ہے؟
اس بارے میں ان کا کہنا تھا: ’میں سمجھتا ہوں یہ حکمت عملی ٹھیک نہیں ہے۔ ہندوستان اور پاکستان جنوبی ایشیا میں دو سب سے بڑے ملک ہیں اور ان دونوں ممالک کے باہمی تعاون اور باہمی تجارت کو ذہن میں رکھے بغیر جنوبی ایشیا میں کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہو سکتی۔‘سارک کے تحت تعاون بڑھانے کی کوشش کرنے کے ساتھ ساتھ بھوٹان، نیپال، بنگلہ دیش اور ہندوستان آپس میں مل کر انفراسٹرکچر کے میدان میں کام کر سکیں تو بہتر ہو گا۔ان تمام علاقوں میں بنیادی ڈھانچوں کی بڑی کمی ہے۔ اس پر آنے والی لاگت کا بڑا حصہ بھارت کو دینا ہو گا اس لیے یہ بہت آسان معاملہ نہیں ہے۔بنگلہ دیش کی تعمیر میں سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کا اہم کردار رہا ہے لیکن اس دورے میں ان کا کوئی خاص ذکر نہیں ہوا، اسے کس طرح دیکھتے ہیں؟اس بارے میں مچکند دوبے کا کہنا ہے’میں نے اسے بہت زیادہ اہمیت نہیں دوں گا۔ ہندوستان نے اس وقت بنگلہ دیش کے لیے جو کیا اس پر کافی زور دیا گیا ہے۔ اب کس رہنما نے کیا کیا ہے اس پر زور دینا اتنا اہم نہیں ہے۔اندرا گاندھی نے بنگلہ دیش کے لیے جو کچھ کیا وہ تاریخ کا موضوع ہے، اسے کوئی بھلا نہیں سکتا، چاہے ان کا نام لیا گیا ہو، یا نہ لیا گیا ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…