اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےسینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نےکہا کہ آئندہ تین ماہ میں ملک میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے کیونکہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے اور وہ اب مسئلہ کشمیر کو سامنے رکھ کر حکومت چلا رہے ہیں تاہم یہ معاملہ زیادہ عرصہ نہیں چل سکے گا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کا فارورڈ بلاک پنجاب اور مرکز میں، جبکہ سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی
کا فارورڈ بلاک بننے کی کوششیں بہت دیر سے ہو رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فارورڈ بلاک تینوں بڑی جماعتوں میں ہی بنے گا۔ شریف خاندان سے متعلق بات کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ میری نواز شریف خاندان کے کچھ افراد سے ملاقات ہوئی جنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے ارباب اختیار ہم سے رابطہ کر کے معذرت کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ہماری طرف سے زیادتی ہو گئی ہے تاہم کچھ وقت دے دیں سب ٹھیک ہو جائے گا۔