پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پختونخوا کے سرکاری سکولوںمیں 10 ارب کے فنڈز میں خورد برد

datetime 8  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے کے تمام سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور اضافی کمروں کی تعمیر کےلئے پی ٹی سی کے تحت 10 ارب روپے کی خطیر رقم جاری کی گئی مگر مناسب طریقہ کار نہ ہونے کے باعث یہ رقم بندر بانٹ کی نذر ہوگئی۔اس بارے میں ایک ماہ تک محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران سے تفصیلات فراہم کرنے کی بار بار گزارش کی گئی مگر اعلیٰ افسران نے تفصیلات فراہم کرنے سے مکمل طور پر انکار کردیا۔خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی صوبائی حکومت نے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے اسکولوں میں قائم پیرنٹ ٹیچرز کونسلر ( PTC) جوکہ آڈٹ سے مستثنیٰ اکاو¿نٹ ہے میں 10 ارب روپے کی خطیر رقم تمام اضلاع کے مردانہ ‘ زنانہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو جاری کی جس کے ذریعے ہر ضلع کو اسکولوں کے حساب سے 40 سے45 کروڑ روپے حصے میں ملے‘ ضلعی افسران نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پسند و پسند اور بعض اضلاع میں بہتر حصہ ملنے پر بندر بانٹ کا سلسلہ جاری رکھا۔محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران نے بھی ایک خطیر رقم جاری کرکے پلٹ کر پوچھنا تک گوارہ نہیں کیا جبکہ ضلعی افسران نے آڈٹ سے مستثنیٰ ہیڈ میں اتنی بڑی رقم پر بریک تک نہیں لگائی محکمہ تعلیم کے بعض افسران نے خطیر رقم کی اس طریقے سے بندر بانٹ کو انتہائی فرسودہ طریقہ کار قرار دے کربتایا کہ ضروری تھاکہ حکومت یامحکمہ تعلیم کے مجازافسران اس کے لیے باقاعدہ ایک طریقہ کار وضع کرتے



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…