راولپنڈی(نیوزڈیسک)تحریک انصاف عمران خان نے اپنے مخالفین کے بارے میں حقیقت بتادی۔عمران خان کاکہناتھاکہ عوامی نیشنل پارٹی، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی (ف) ہمارے خلاف ملے ہوئے ہیں اگر بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو الیکشن دوبارہ کرانے کو تیار ہیں۔راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں انتخابی دھاندلی سے متعلق کل آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے تاکہ دھاندلی سے متعلق بات کی جاسکے اس لئے دھاندلی کے الزامات لگانے والے آئیں انہیں اعتماد میں لیں گے اور اگر فوج کی نگرانی میں بھی دوبارہ انتخابات کرانے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2013 میں انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو وفاقی حکومت کیوں مستعفی نہیں ہوئی اور یہی لوگ دھاندلی زدہ حکومت کے ساتھ تھے جو آج دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اگر ہم خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کرتے تو کبھی دوبارہ انتخابات کرانے کا اعلان نہ کرتے ہمیں پتہ چلا ہے کہ انتخابات کے دوران کس کس نے دھاندلی کی اور خاص طور پر جے یو آئی (ف) کی جانب سے دھاندلی کی گئی جب کہ اے این پی ،پیپلزپارٹی اور جے یو آئی (ف) ہمارے خلاف ایک ہوچکے ہیں۔
عمران خان نے اپنے مخالفین کے بارے میں حقیقت بتادی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان



















































