ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت میں رہنا والد کا فیصلہ، میں اب کہاں رہوں گا؟پاکستان یا بھارت؟عدنان سمیع خان کے بیٹے اذان سمیع نے بھی بڑا اعلان کردیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بھارتی شہریت حاصل کرنے والے گلوکار عدنان سمیع کے صاحبزادے اذان خان نے کہا ہے کہ ان کے والد نے بھارتی شہریت کا فیصلہ کیا لیکن پاکستان میرا گھر ہے اور میں نے یہاں رہنے کا انتخاب کیا ہے۔میوزک ڈائریکٹر اذان خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وہ جانتے ہیں کہ ان کے والد بھارتی شہریت اور اس کی حمایت کرنے کی وجہ سے

ایک متنازع شخصیت ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میرے والد نے کچھ فیصلے کیے اور بھارت کا انتخاب کیا لیکن مجھے کوئی حق نہیں کہ میں ان سے سوال کروں کیونکہ وہ میرے والد ہیں اور میں ان کی عزت کرتا ہوں۔اذان سمیع خان نے کہا کہ میرے والد سے میرا رشتہ دوستوں والا ہے کیونکہ میں اپنی والدہ کے پاس پلا بڑا ہوں۔فلم سپر اسٹارکا زبردست میوزک ڈائریکٹ کرنے والے اذان خان نے بتایا کہ والد کی طرح میرے بھی بھارت میں متعدد دوست ہیں لیکن مجھ پر تھا کہ میں کہاں کا انتخاب کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی والدہ زیبا بختیار کے ساتھ پاکستان میں رہا اور یہی پلا بڑا ہوا ہوں، پاکستان میرا کا گھر ہے اور میں نے یہیں رہنے اور کام کرنے کو پسند کیا ہے۔واضح رہے کہ گلوکار عدنان سمیع نے 1993 میں پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار سے پہلی شادی کی تھی جن سے ان کے ایک بیٹے اذان خان ہیں لیکن ذاتی وجوہات کے باعث دونوں میں تین سال کے بعد ہی طلاق ہو گئی تھی۔بعدازاں عدنان سمیع 2001 میں بھارت منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے 2010 میں بھارتی دوشیزہ سے شادی کی جن سے بھی ان کا ایک بیٹا ہے جبکہ 2015 میں عدنان سمیع نے بھارتی شہریت حاصل کی۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…