اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

سری نواسن کے وفاداروں کی شامت آگئی

datetime 8  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(شوبزڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ میں این سری نواسن کے وفاداروں کی شامت ا?گئی، سابق دور میں بھرتی کیے گئے کئی آفیشلز کو برطرف کیا جاچکا ہے، بھارتی ٹیم کے لاجسٹنگ منیجر اور چیف فنانشل آفیسر کی بھی چھٹی کردی گئی ہے، ڈاکٹر آر این بابا کو بھی نظر انداز کردیا گیا۔
بی سی سی آئی کی نئی انتظامیہ کی جانب سے سابق صدر این سری نواسن کے وفاداروں اور ان کی کمپنی انڈیا سیمنٹ کے ساتھ کوئی بھی تعلق رکھنے والے آفیشلز کو برطرف کرنے کا سلسلہ جاری ہے اب مزید دو آفیشلز کو برطرف کردیاگیا ہے۔ ان میں طویل عرصے سے بھارتی ٹیم کے لاجسٹک منیجر کے طور پر خدمات انجام دینے والے ایم اے ستیش بھی شامل ہیں، جنھیں سری نواسن کے دور میں یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی اور وہ چیف سلیکٹر اور گریڈ بی پلیئرز سے بھی زیادہ معاوضہ حاصل کررہے تھے، انھیں سالانہ 72 لاکھ روپے دیے جارہے تھے جبکہ چیف سلیکٹر سندیپ پٹیل کو سال کے 60 لاکھ روپے ملتے ہیں۔
اسی طرح چیف فنانشل آفیسر پرسنا کانان کو بھی فارغ کیا گیا ہے، وہ ماضی میں انڈیا سیمنٹ میں کام کرتے رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ستیش اور کانان دونوں کا بی سی سی آئی کے ساتھ کنٹریکٹ 2017 تک کا تھا۔ بسوارپ ڈے کو ایڈمنسٹریٹر منیجر مقرر کیا گیا ہے جبکہ دورہ بنگلہ دیش کے لیے لاجسٹک منیجر کی ذمہ داری رشی کیش اوپادھایا کو دی گئی ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ٹیم منیجر اور تامل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن میں سری نواسن کے معتمد ڈاکٹر آر این بابا کو بھی بنگلہ دیش نہیں بھیجا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…