اسلام آباد(نیوزڈیسک ) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواکے بلدیاتی انتخابات کے دوران وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے حلقے میں پولنگ کا عمل رات 12 بجے تک جاری رکھے جانے کا انکشاف ہواہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق نوشہرہ میں یوسی مانکی شریف پولنگ اسٹیشن اشکا خیل کے پریذ ائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریذ ائیڈنگ افسران کا کہنا تھا کہ پولنگ کا وقت بڑھانے کے لیے دباﺅ ڈالا گیا تھا ۔اشکا خیل نوشہرہ کے پریذ ائیڈنگ افسر ہمایوں حمید نے بتایا کہ پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کے کہنے پر پولنگ رات 12 بجے تک جاری رہی ۔اسسٹنٹ پریذ ائیڈنگ افسر میاں خالد محمود نے بتایا کہ انتخابی عمل 5 بجے بند کر دیا گیا تھا لیکن پھر 2 گھنٹے کی تو سیع کر کے وقت 7 بجے تک کر دیا گیا تھا
مزید پڑھئے:خوبصورت ترین خاتون قصائی کا چرچہ،لمبی قطاریں
اور بعد ازاں وزیراعلیٰ کے بھائی نے آکر پولنگ جاری رکھنے کا حکم دیا اور رات 12 بجے تک ووٹ ڈالے گئے انہوں نے مزید کہا کہ ریٹرننگ افسران نے بھی پولنگ کے وقت میں اضافے کےلئے دباﺅ ڈالا تھا یادر ہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں پولنگ کا وقت 8 بجے تک مقرر کیا تھا۔