ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

منڈی بہاؤالدین میں قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ

datetime 8  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منڈی بہاؤالدین (نیوزڈیسک) قومی اسمبلی کی نشست این اے 108 کے ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ منڈی بہاؤالدین سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 108 کے لئے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ ضمنی انتخاب میں 4 لاکھ 31 ہزار 269 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے جب کہ حلقے میں 1950 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کے 2 ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ حلقے میں حساس قرار دیئے گئے پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ این اے 108 کی نشست کے لئے (ن) لیگ، تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ (ق) کے امیدوار مد مقابل ہیں تاہم (ن) لیگ کے ممتار تارڑ اور تحریک انصاف کے طارق تارڑ کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں منڈی بہاؤالدین سے اعجاز احمد چوہدری کامیاب قرار پائے تھے لیکن (ن) لیگ کے امیدوار کی جانب سے دائر درخواست پر انہیں نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…