اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو متحدہ عرب امرات اور بحرین نے اعلیٰ ترین ایوارڈ دیا، بھارت عرب ممالک سے قربتیں بڑھا رہا ہے، یہ بڑھتی ہوئی قربتیں کیا رنگ لائیں گی یہ تو وقت ہی بتائے گا، عرب ممالک نے مودی کو بھائی بنا لیا، عرب ممالک کی بڑھتی ہوئی مودی سے قربتیں دیکھ کر پاکستان دنگ رہ گیا۔ اسی حوالے سے معروف صحافی کامران خان نے اپنے ایک ٹوئٹر
پیغام میں کہا ہے کہ ”چالیس سال سے اسرائیل چاہتا ہے پاکستان سے سفارتی تعلقات قائم ہوں یا اتنا تعلق تو ہو جتنا اس کا کئی مسلم ملکوں سے ہے ہم انکاری رہے برادری ممالک برا نہ منائیں حتیٰ کہ یہ دوست خود اسرائیل سے جڑ گئے بلکہ مودی جیسے پاکستان دشمن کو بھائی بنا لیا، معروف صحافی کامران خان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ وقت ہے پاکستان اپنے مفاد میں فوری فیصلہ کرے۔