یوم دفاع ٹی20 کرکٹ کپ6 ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

24  اگست‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی) یوم دفاع ٹی20 کرکٹ کپ6 ستمبر سے الیون سٹار کرکٹ گرائونڈاسلام آباد میں شروع ہوگا، ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر معید شیخ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی ، ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ ناک آئوٹ اور دوسرا مرحلہ لیگ سسٹم پر پی سی بی کرکٹ قوانین کے مطابق کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کی انٹرفیس 15 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 50 ہزار

روپے اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 25 ہزار روپے کیش انعام دیا جائے گا،ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیمیں اپنے، اپنے ناموں کا اندراج 29 اگست سے قبل انٹرفیس کے ساتھ کرواسکتی ہیں،30 اگست کو ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلا ن کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں مختلف کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ، گرائونڈ کے چیئرمین ہارون بٹ،ٹیکنکل کمیٹی کے چیئرمین سعداللہ اور استقبالیہ کمیٹی کے چیئرمین محمد احسان ہونگے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…