جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

منڈی بہاﺅ الدین میں سیاسی دنگل کل لگے گا

datetime 7  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منڈی بہاﺅ الدین (نیوزڈیسک) منڈی بہاﺅ الدین کے حلقے این
اے 108 میں سیاسی دنگل کامیدان کل لگےگا ، ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ نواز اور پی ٹی آئی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ این اے ایک سو ا?ٹھ منڈی بہاﺅ الدین کی نشست پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز احمد چودھری کو جعلی ڈگری اور انسانی سمگلنگ کیس میں نااہل قرار دینے پر خالی ہوئی تھی۔ کل ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ عملے کو بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان پولیس اور رینجرز کی نگرانی میں فراہم کر دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے ممتاز احمد تارڑ اور تحریک انصاف کے محمد طارق تارڑ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ پی پی پی کے آصف بشیربھاگٹ ، جماعت اسلامی کے ریاض فاروق ساہی ، ق لیگ کے حمزہ ناصر اقبال ، راہ حق پارٹی کے شہزاد محمود صدیقی ، پاکستان عوامی تحریک کے اعظم گجر سمیت دس امیدوار میدان میں ہیں۔ الیکشن کے لئے کل 289 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ 62 پولنگ سٹیشن کو انتہائی حساس اور 112 کم حساس قرار دیا گیا ہے ، پولنگ سٹیشنز پر پولیس کے ساتھ رینجر بھی تعینات ہونگے۔ حلقے میں 4,31,269 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 2,46,830 اور خواتین ووٹرزکی تعداد 1,84,439 ہے´۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…