اسلام آباد(آن لائن) پلاسٹک بیگز پر پابندی کا معاملہ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پلاسٹک بیگز کا متبادل واضح کر دیا۔ڈپٹی کمشنرکاکہناہے کہمارکیٹ میں کوئی بھی ایسی چیز جس سے اس کی ہئیت تبدیل ہو سکتی ہے اس کے لئے پلاسٹک بیگ کی اجازت ہے، پہلے مرحلے میں صرف اور صرف شاپر بین کئے گئے ہیں، ان شاپر ز پر پابندی ہے
جو آپ پانچ منٹ کے لئے استعمال کرتے ہیں اور وہ پانچ سو سال تک ہمارے ماحول پر اثر انداز ہوتا ہے۔شہری گتے یا کپڑے کے بیگ مستقل بنیادوں پر استعمال کریں، ڈپٹی کمشنر کاکہنا ہے کہ ابتدائی طور پر انتظامیہ نے 15 ہزار شاپر بین کئے ہیں۔انتظامیہ نے خواجہ سراوں اور بھکاریوں کو کپڑے کے بیگز کا فری سٹال لگانے کی اجازت کا فیصلہ کیا ہے۔