بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

جنرل باجوہ کو توسیع نہیں دی گئی بلکہ ۔۔۔!!! فردوس عاشق اعوان نےحیران کن دعویٰ کردیا

datetime 20  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آرمی چیف کو توسیع نہیں دی گئی بلکہ یہ ان کا ایک تسلسل ہے ۔ اس وقت ضرورت اس امر کی تھی پاکستان کی سول اور ملٹری قیادت میں ہم آہنگی برقرار رہے ۔ اس وقت کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جارہاہے ، ایل او سی اورورکنگ باؤنڈری پر جو حرکتیں بھارت کررہاہے ، وہ بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت قومی مفادات کیلئے آرمی چیف کا تسلسل ضروری تھا ۔ اس لئے آرمی چیف نے اسی ہم آہنگی ، اتحاد کوبرقرار رکھنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا۔ افواج پاکستان کے اپنے پروٹوکول ہیں اور ریٹائرمنٹ سے پہلے آرمی چیف کے وزٹ شروع جاتے ہیں لیکن ہم اس وقت کو ئی غیر یقینی صورتحال افورڈ نہیں کرسکتے تھے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم آفس نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3سال کی توسیع کردی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…