پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

شاہد خاقان عباسی کی مشکلات کم نہ ہوئیں! احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر بڑا حکم جاری کردیا

datetime 15  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں چودہ روز ہ ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے 29اگست کو دوبارہ پیش کر نے کاحکم دیا ہے ۔ جمعرات کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ جج محمد بشیر نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ مزید کتنا کتنا ریمانڈ چاہیے جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ 14 روز کا مزید ریمانڈ چاہیے۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ جتنا چاہتے ہیں ریمانڈ دے دیں۔انہوںنے کہاکہ دوران تفتیش دستاویزات مانگ لیتے ہیں، جو سوالات پوچھ

لیتے ہیں، ان کا جواب دے دیتا ہوں۔ جج محمد بشیر نے کہاکہ 14 روز کا ریمانڈ دے دیتا ہوں، تفتیش مکمل کرنے کی کوشش کریں۔ جج محمد نے شاہد خاقان عباسی کو مزید 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا اور شاہد خاقان عباسی کو 29 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ۔ دوران سماعت شاہد خاقان عباسی سے لیگی رہنماؤں نے کمرہ عدالت میں ملاقات کی ملاقات کر نے والوں میں خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، مصدق ملک اور دیگر شامل تھے۔ بعدازاں نیب ٹیم شاہد خاقان عباسی کو لے کر احتساب عدالت سے روانہ ہوئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…