اسلام آباد(اآن لائن) گزشتہ مالی سال 2018-19 کے دوران پرائز بانڈز سے انکم ٹیکس وصولی کی شرح میں 21.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور دوران سال پرائز بانڈز سے انعامات جیتنے والے سرمایہ کاروں سے 2.32 ارب روپے کا زائد انکم ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19 کے دوران پرائز بانڈز سے انکم ٹیکس وصولیوں کا حجم 13.23 ارب روپے تک بڑھ گیا
جبکہ مالی سال 2017-18 کے دوران انکم ٹیکس کی مد میں 10.91 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کئے گئے تھے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اپریل 2019 تک پرائز بانڈز میں کی گئی سرمایہ کاری کی شرح میں 16.63 فیصد کا اضافہ ہوا اور پرائز بانڈز پر 946.09 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ اس سے گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران سرمایہ کاری کا حجم 811 ارب روپے رہا تھا۔