بنوں(سی پی پی) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں ملکان چیک پوسٹ پر نامعلوم سمت سے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی
اہلکار شہید جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔شہید اہلکاروں کی لاشوں اور زخمی اہلکار کو فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ شہید اہلکاروں میں نائیک عبدالجبار، سپاہی آصف اور سپاہی نظام الدین شہید شامل ہیں۔ جب کہ سپاہی محمد اسماعیل گولی لگنے سے معمولی زخمی ہوئے۔