جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشکش !بھارت کا شرمناک چہرہ بے نقاب بھارتی ہٹ دھرمی پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کھری کھری سنادیں

datetime 2  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشکش پر ہی سوالیہ نشان کھڑے کر دئیے ہیں،خطے میں امن سے بھارت کو بھی فائدہ ہوگا،مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے ،ثالثی کی پیشکش پرٹرمپ کے شکرگزارہیں۔

مقبوضہ کشمیر سے متعلق عالمی اداروں کی رپورٹ کا بھی بتاؤں گا۔ ایک انٹرویومیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے صدر ٹرمپ کی پیشکش پر ہی سوالیہ نشان کھڑے کر دئیے ہیں، مسئلہ کشمیر حل ہونا ضروری ہے، مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں تاہم تمام تر پیشکشوں کے باوجود کشمیر پر پیشرفت نہیں ہو رہی، عالمی برادری کو بھی مسئلہ کشمیر پر تشویش ہے جبکہ لائن آف کنٹرول پر نہتے شہری بھارتی جارحیت کا نشانہ بن رہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا اسپیشل اسٹیٹس ختم کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں نئی کمک بھجوانے پر بھی تشویش ہے، خطے میں امن سے بھارت کو بھی فائدہ ہوگا جب کہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خط لکھ دیا ہے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ ثالثی کی پیشکش پرٹرمپ کے شکرگزارہیں، ٹرمپ کی پیشکش پربھارتی ردعمل کاعلم تھاکہ وہ نہیں مانیں گے، بھارت مذاکرات نہیں کرناچاہتا۔بھارت نہ مذاکرات کرناچاہتاہے نہ کسی کی ثالثی۔وزیرخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر اقوام متحدہ کو خط لکھ رہاہوں، خط میں ایل اوسی پرفائرنگ،انسانی حقوق کی خلاف ورزی کاکہوں گا اور مقبوضہ کشمیر سے متعلق عالمی اداروں کی رپورٹ کا بھی بتاؤں گا۔انہوںنے کہاکہ بھارت مقبوضہ وادی سے متعلق آئینی ترمیم کی کوشش کررہاہے، مقبوضہ وادی میں مزید25 ہزارفوجی تعینات کئے جارہے ہیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…