پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بلجیم کی ٹیم فٹبال فیفا کی عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی

datetime 5  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیورخ(نیوزڈیسک) بلجیم کی ٹیم فٹبال میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے فیفا کی عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی . انگلینڈ کی ٹیم مزید تنزلی کا شکار ہو کر کوسٹاریکا سے ایک درجہ نیچے 15ویں نمبر پر پہنچ گئی۔فیفا کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ میں عالمی چیمپیئن جرمنی بدستور سب سے اگے پہلے نمبر پر براجمان ہے تاہم بیلجیئم کی ٹیم ورلڈ کپ کی رنر اپ ارجٹینا کی ٹیم کو پیچھے دھکیلتے ہوئے دوسرے نمبر پر پہنچ گئی واضح رہے کہ بیلجیئم کی ٹیم 1958 کے بعد پہلی مرتبہ 2014 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا اور کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔بیلجیئم کی ترقی کا ندازہ اس بات سے لگایا جا سکتاہے کہ 2007 میں وہ 71ویں نمبر پر موجود تھے تاہم باصلاحیت کھلاڑیوں کی بدولت وہ ناصرف عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں . بڑی بڑی ٹیموں کے لیے خود کو خطرہ بھی ثابت کر دیا ہے۔یورو کپ کے کوالیفائنگ راو ¿نڈ میں گروپ بی میں بیلجیئم کا ویلز کی ٹیم سے سخت مقابلہ ہے، بیلجیئم کی ٹیم بہتر گول اوسط کی بنیاد پر پہلے درجے پر موجود ہے جبکہ ویلز کی ٹیم دوسرے نمبر ہے۔دونوں ٹیمیں 12 جون کو مدمقابل ہوں گی اور ویلز میچ میں فتح کی صورت میں پہلے نمبر پر آ جائےگی جو اس وقت عالمی درجہ میں 22ویں نمبر پر موجود ہے۔ابتدائی دس ٹیموں میں شامل ہونے والی واحد ٹیم فرانس ہے جو دو درجہ ترقی کر کے نویں نمبر پر آ گئی ۔سوئٹزرلینڈ کی ٹیم نویں سے گیارہوں درجے پر گر چکی
ہے . انگلینڈ کی ٹیم مزید تنزلیوں کا شکار ہو کر کوسٹاریکا سے نیچے 15ویں نمبر پر جا پہنچی ۔عالمی درجہ بندی کے مطابق ارجنٹینا تیسرے، کولمبیا چوتھے، برازیل پانچویں، ہالینڈ چھٹے، پرتگال ساتویں، یوراگوئے آٹھویں، فرانس نویں اور سابق عالمی چیمپیئن اسپین دسویں نمبر پر موجود ہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…