کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے سوشل میڈیا پر ایم کیو ایم کے میئر کراچی وسیم اختر کو کھری کھری سنا دیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایک ویڈیو میں عالمگیر خان نے الزام عائد کیا کہ گلشن اقبال 13 ڈی کی سڑک نجی بلڈر کیلئے کھودی گئی۔
ذرائع کے مطابق معاملے پر میئر کراچی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے رابطہ کرلیا۔گورنر سندھ نے عالمگیر خان اور وسیم اختر کو گورنر ہاؤس بلا کر معاملہ رفع دفع کرایا۔دوسری جانب کورنگی میں پانی کی لائن ڈالنے کا کریڈٹ لینے پر تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی آمنے سامنے آگئے۔