جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

شیری رحمن نے سینیٹ کی خالی جنرل نشست کیلئے بطور امید وار کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

datetime 5  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمن نے سینیٹ کی خالی جنرل نشست کیلئے بطور امید وار کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمن وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے ہمراہ صوبائی الیکشن کمشنر آفس پہنچیں اورسینیٹ کی خالی جنرل نشست کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں،رپورٹ کے مطابق ابھی تک شیری رحمن کے مقابلے کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے شیری رحمن بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کا امکان ہے۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعدصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہا کہ سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری کی مشکور ہوں ،انہوں نے کہا کہ ملک میں مشکلات اور مسائل سے گھرا ہوا ،تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر ملک کو ان مسائل سے چھٹکارا دلانا ہوگا،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں کی پارٹی ہے اور ہمیشہ عوام کیلئے ہی کام کیا ہے ،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا ہے،سندھ حکومت عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیاد وں پر حل کررہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ میڈیا سے گزارش ہے کہ پیپلز پارٹی تنقید ضرور کی جائے لیکن اچھے کاموں کی تعریف بھی ہونی چاہیے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک جمہوریت جماعت ہے اور ہمیشہ جمہوری انداز میں فیصلے کرتی ہے،پیپلز پارٹی کی قیادت نے شیری رحمن کی پارٹی قربانیوں کے پیش نظر سینیٹ الیکشن کیلئے ٹکٹ جاری کیا ہے،انہوں نے کہا کہ سینیٹ ایک بڑا ایوان ہے جہاں پر تمام ملکی مسائل پر بحث کی جاتی ہے،شیری رحمن سینیٹ میں جا کر صوبہ سندھ کے مسائل کو اجاگر کریں گی اور ان کے حل کے لئے اہم کردار ادا کریں گی،ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے بلدیاتی الیکشن کیلئے تیاری کررہے ہیںصوبے میں پرامن انتخابات کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،ایک اور سوال پر قائم علی شاہ نے کہا کہ گورنر سندھ کیلئے پیپلز پارٹی نے حکومت کو کوئی نام نہیں دیا،گورنر کی تعیناتی حکومت کا کام ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…