اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

لوئر دیر کے حلقے پی کے 95میںضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

datetime 5  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لوئر دیر کے حلقے پی کے 95میںضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے ، حلقے میں خواتین کے ووٹ نہ ڈالنے کی وجہ سے انتخابات کو کالعدم قرار دیا گیا تھا،12جولائی بروز اتوار دوبارہ پولنگ ہوگی ،الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف جماعت اسلامی کا عدالت سے رجوع کرنے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق لوئر دیر کے حلقہ پی کے95پردوبارہ انتخابات کےلئے کاغذات نامزدگی15اور 16جون کو جمع کئے جائیں گے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال18اور19جون کو ہوگی26جون کو حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔یہ حلقہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے سینیٹر بن جانے کے بعد خالی ہوا تھا اور حلقے پر ضمنی انتخاب کے دوران جماعت اسلامی کے اعزاز الملک افگاری نے کامیابی حاصل کی تاہم حلقے میں خواتین کے ووٹ نہ ڈالے جانے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے از خود نوٹس لئے جانے کے بعد اے این پی اور این جی اوز سے تعلق رکھنے والوں نے حلقے میں دوبارہ پولنگ کرانے کامطالبہ کیا تھا تمام فریقین کے دلائل کا جائزہ لینے کے بعد الیکشن کمیشن نے حلقے میں دوبارہ پولنگ کرانے کے احکامات جاری کر دئیے تھے تاہم الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف جماعت اسلامی نے عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کئے جانے کا امکان ہے ۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…